Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب دباؤ میں آؤں گا: عمران خان

دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی قوم کس کےساتھ کھڑی ہے جب کہ ملک کا نظام بہتر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے
اپ ڈیٹ 23 اگست 2022 06:43pm
پی ٹی آئی چیئرمین شیڈول کے مطابق ملک گیر جلسے کریں گے۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین شیڈول کے مطابق ملک گیر جلسے کریں گے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب دباؤ میں آؤں گا۔

عمران خان کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی اور جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جلد انتخابات کروانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے اور پارٹی قیادت کو کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں عمران خان کی رابطہ مہم کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جس کے تحت پی ٹی آئی چیئرمین شیڈول کے مطابق ملک گیر جلسے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی قوم کس کےساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ آب دباؤ میں آؤنگا جب کہ ملک کا نظام بہتر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

local bodies election

pti

اسلام آباد

imran khan