Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان بھرمیں موسلادھار بارشوں کے باعث پولیو مہم موخر

انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لئے موخر کی گئی
شائع 23 اگست 2022 10:35am

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 29 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لئےموخر کردی گئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹرحکام کے مطابق پولیومہم بلوچستان بھرمیں سیلاب کی صورتحال اورموسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے موخر کی گئی ہے۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز اب 5 ستمبر سے ہو گا۔

صوبے بھرمیں مون سون کا آغاز14 جون سے ہواتھا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی روزانہ کی صورتحال کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 14بلوچستان میں شدید بارشوں کے نیتجے میں اب تک 225 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

تباہ کن بارشوں سے اب تک 95 افراد زخمی، 710 کلو میٹرسڑکیں اور 18 رابطہ پل تباہ ہوئے، 26 ہزار 567 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 19 ہزار 400 جزوی اور 7 ہزار167 مکمل طور سے تباہ ہوئے۔