Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ آمنہ الیاس کا پولیس اسٹیشن میں کیسا تجربہ رہا ؟

پولیس میں اگر کرپشن ہے تو وہاں اچھے لوگ بھی ہیں، اداکارہ
شائع 22 اگست 2022 09:48pm

اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے پولیس میں اگر کرپشن ہے تو وہاں اچھے لوگ بھی ہیں ۔

حال ہی میں ایک تقریب میں آج نیوز سے گفتگو میں اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں جہاں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں اسی طرح اگر پولیس میں کچھ لوگ کرپشن کرتے ہیں تو وہاں اچھے لوگ بھی موجود ہیں ورنہ نظام نہیں چل رہا ہوتا۔

اسی دوران اداکارہ پولیس اسٹیشن کے حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا ، اداکارہ نے بتایا کہ میں ایک واقعہ کے باعث خود پولیس اسٹیشن گئی اور وہاں رپورٹ لکھوائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا میرے ذہن میں ایک خاکہ تھا کہ خاتون ہونے کے باعث یہ لوگ مجھے تنگ کریں گے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ یہاں تک وہ مجھے نہیں جانتے تھے کہ میں کون ہوں میں نے عام لباس پہن رکھا تھا اس کے باوجود انہوں نے میرے کام میں آخر تک مدد کی اور وہ کام ہوگیا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ میرا پولیس اسٹیشن میں پہلا اور آخری تجربہ تھا جو میرے لیے بہت اچھا تھا مجھے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس کو اکثر اپنی بولڈ تصاویر یا لباس کے باعث سوشل میڈیا تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔