Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ایئرپورٹ سے آف لوڈ، پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا

ایئرپورٹ حکام نے فردوس عاشق کوروکنے کی تصدیق کردی۔
اپ ڈیٹ 20 اگست 2022 01:42pm
فردوس عاشق اعوان (فوٹو: فائل)
فردوس عاشق اعوان (فوٹو: فائل)

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کوآف لوڈ کردیا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان پرواز اے کے 615 پر دبئی جا رہی تھی، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

تحریک انصاف کی رہنماء دبئی روانگی کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں، ای کے 615 کی ٹکٹ سے سفر کرنا تھا تاہم ایف آئی اے ایمیگریشن نے فردوس عاشق اعوان بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فردوس عاشق اعوان بیرون ملک جانے کیلئے بلیو پاسپورٹ استمال کررہی تھیں۔

حکام نے کہا کہ عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استمال نہیں کیا جاسکتا۔

حکام کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا۔