Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کو تاحال سانس نارمل نہ ہونے کی شکایت، ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

شہباز گل کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور دیگر معائنہ وقت پرکیا جا رہا ہے۔
شائع 20 اگست 2022 11:10am

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پمزاسپتال میں زیرعلاج ہیں، تمام تشخیص کے باوجود شہباز گل کے سانس نارمل نہ ہونے کی شکایت ہے۔

میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کے ایک اورٹیسٹ سی ٹی پلمونری اینجیوگرافی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پمز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود سانس میں تکلیف ہے، سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کافیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور دیگر معائنہ وقت پرکیا جا رہا ہے۔