Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برائیڈل فیشن شو، روایتی لہنگے اور شرارے ایک نئے انداز میں

منفرد عروسی ملبوسات میں ماڈلز سمیت اداکاراؤں کی ریمپ پر انٹری نے چار چاند لگادیئے
شائع 19 اگست 2022 09:02pm

کراچی میں رنگا رنگ فیشن شو کی تقریب سجائی گئی جہاں خوبرو ماڈلز نے دیدہ زیب عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

شہر قائد میں ہونے والے فیشن شو میں مایوں، مہندی، بارات، اور ولیمے کے لیے روایتی لہنگوں اور شراروں سے لے کر منفرد عروسی ملبوسات کی وسیع اقسام میں نمائش کی گئی ۔

فیشن شو میں ماڈلز نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر کیٹ واک کی تو سب نے بھرپور سراہا جبکہ معروف اداکاراوں کی ریمپ پر انٹری نے تقریب کو مزید چار چاند لگادیئے۔

تقریب میں اداکارہ ریما خان، شگفتہ اعجاز، ربیکا خان، شائستہ لودھی، نیلم منیر، نادیہ حسین، ثروت گیلانی اور صبا فیصل سمیت دیگر ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔

ماڈل و اداکارہ نادیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیشن شو میں ڈیزائنر کاشی نے منفرد انداز کے ملبوسات کو ان کے میک اپ اور جیولری کے امتیاز نے مزید خوبصورت بنادیا۔

اداکارہ ریما خان اور شائشتہ لودھی نے شو کو پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے خوش آئند قرار دیا۔

خوبصورت شوخ رنگوں کے ملبوسات، جیولری کی چمک دمک اور حسیناؤں کی دلربا اداؤں سے حاضرین محظوظ ہوتے رہے.