Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو پمز اسپتال میں شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

اسپتال میں اضافی نفری تعینات کردی ہے، ملزم سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں
اپ ڈیٹ 19 اگست 2022 07:41pm
خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو — فائل
خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو — فائل
Breaking News | Imran khan Shahbaz PIMS hospital pohanch gaye | Aaj News

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارٹی کے گرفتار رہنما شہباز گل سے ملاقات کیئے بغیر پمز اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

عمران خان اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ پمز اسپتال پہنچے تھے جنہیں شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تاہم کارکنان کی جانب سے شدید نارے بازی پیشِ نظر اسپتال کے باہر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اسپتال میں اضافی نفری تعینات کردی ہے، ملزم سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ عوام کسی قسم کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ کریں، امن و امان کو متاثر کرنے کی صورتحال پیدا ہوئی تو خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کان نے کہا کہ مجھے شہباز گل کی عیادت نہیں کرنے دی، پولیس کو عدالت کے آرڈر کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے یہ پولیس کس سے آڈر لے رہی ہے، یہاں قانون اور ڈنڈے میں سے کس کی حکمرانی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کا تشدد اگر کسی سیاسی کارکن پر ہوسکتا ہے تو یہ تشدد کسی پر بھی ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کل اسلام آباد میں شہباز گل کے حق میں کل ریلی نکال رہے ہیں، اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

shahbaz gill