Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت سے ناراضگی، ایم کیو ایم نے وزارتیں چھوڑنے پر غور شروع کردیا

ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ حکومت سے علیحدہ ہونے کے لئے ڈیڈ لائن دے دیں
شائع 18 اگست 2022 10:56pm
کسی جماعت کو کراچی کی فکر نہیں ہے۔ فوٹو — فائل
کسی جماعت کو کراچی کی فکر نہیں ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم پاکستان) وسیم اختر کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر سنجیدگی اختیار نہیں کر رہی۔

ایک بیان میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے کسی معاہدے کا پاس نہیں کر رہی جس کے پیشِ ںظر ہم اپنی وزارتیں چھوڑنے پرغور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور آصف زرداری ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرانے کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آتے، لہٰذا ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ حکومت سے علیحدہ ہونے کے لئے ڈیڈ لائن دے دیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم شہر سے اپنی چھینی ہوئی سیٹیں واپس حاصل کرے گی، پی ٹی آئی ہو یا پیپلز پارٹی کسی جماعت کو کراچی کی فکر نہیں ہے۔

waseem akhtar

PDM

Federal govt

MQM Pakistan