Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پلاسٹک تھیلیوں کی فروخت پر پابندی عائد

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کیئے جائیں گے
شائع 18 اگست 2022 09:37pm
پابندی دو ماہ کے لئے لگائی ہے۔ فوٹو — فائل
پابندی دو ماہ کے لئے لگائی ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہرِ میں پلاسٹک تھیلیوں کو بنانے اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

اس ضمن میں کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک تھیلیوں کے باعث شہر میں سیوریج نظام متاثر ہونے کے پیشِ نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، پابندی دو ماہ کے لئے لگائی ہے جو اکتوبر تک جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی نے انتباہ کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کیئے جائیں گے۔

karachi

Plastic waste

sewerage