Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بارش سے ملیر ندی میں طغیانی، بہہ جانے والی کار کے مسافروں کی تلاش جاری

رات بھر سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی اور تیز بارش سے شہر کا نقشہ بدل گیا۔
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 11:45am
بعض مقامات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
بعض مقامات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
کار میں 7 افردا سوار تھے جو قائد آباد سے حیدرآباد جارہے تھے۔

کراچی میں مسلسل بارش کے باعث ملیر ندی میں طغیانی آگئی جبکہ لنک روڈ پر کار بہہ جانے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے مسافروں کی تلاش جاری ہے ۔

نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر کراچی سے حیدرآباد جانے والی کار ملیر ندی میں پانی کاتیز ریلہ آنے کے باعث بہہ گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق کار میں 4 بچوں سمیت 7 افردا سوار تھے جو کہ قائد آباد سے حیدرآباد جارہے تھے کہ ملیر ندی مں پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔

پولیس کے مطابق کار کو ندی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ساتوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بارش کے دوارن کاٹھور پل کے نزدیک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

دوسری جانب بارش کے دوارن کاٹھور پل کے نزدیک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ملیر ندی میں پانی کی سطح مستقل بلند ہونے کے باعث کورنگی کراسنگ اور کاز وے کے مقام پر ٹریفک کی آمدو رفت مستقل بند ہے۔

مزید پڑھیں: بارش کی پیشگوئی، سندھ حکومت کا آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

گزشتہ روز ہونے والی برسات کا پانی کاٹھور اور گڈاپ سے متصل غلام حسین جوکھیو گوٹھ، حاجی سومار گوٹھ اور حاجی یوسف گوٹھ میں داخل ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ندی نالوں کے اطراف آباد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بعض مقامات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

ادھر کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رات بھر سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی اور تیز بارش سے شہر کا نقشہ بدل گیا۔

آج رات اور کل کراچی میں مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج رات اور کل کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ 20 اگست تک اندروں سندھ میں ابرکرم برستا رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 23 اگست اور 24اگست کو مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

گزشتہ روزکراچی میں سب سےزیادہ بارش گلشن حدید میں 102.2 ملی میٹر ہوئی جبکہ صدرمیں 60، قائد آباد میں 49 اور یونیورسٹی روڈ پر 44.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن میں 37.4، سعدی ٹاؤن میں 30.1، اورنگی ٹاؤن میں 8.7 ، جناح ٹرمینل میں 21.4، اولڈ ایئرپورٹ میں 19.1، فیصل بیس میں 13، ناظم آباد میں 13.2، گلشن معمار میں 12، سرجانی میں 11.7، ڈی ایچ اے میں 11.3، کیماڑی میں 10، نارتھ کراچی میں 9.4 اور کورنگی میں 24.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کالجز اور جامعات کے پرچے بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

karachi

Karachi Rain

rainy weather

malir nadi