Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بیوی کے گلے پر چھری سے وار کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم غلام نبی کے خلاف دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا
شائع 17 اگست 2022 10:55pm
ملزم کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو — فائل
ملزم کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو — فائل

کراچی: شہرِ قائد میں بیوی کے گلے پر چھری سے وار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا گلا کاٹنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی جس کے خلاف دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔