Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم آزادی پر غیر ملکی خواتین کو حراساں کرنے والے چار ملزمان گرفتار

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں
شائع 16 اگست 2022 07:53pm
سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوٹو — سوشل میڈیا
سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوٹو — سوشل میڈیا

اسلام آباد: پولیس نے یومِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہراساں کرنے والے چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جا رہی ہے، ایسے گھناونے فعل میں ملوث اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کو ہر صورت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روز اوباش ملزمان کی جانب سے غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد کے نوٹس کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ مقدمہ میں درج کیا تھا۔

اسلام آباد

harassments

foreigners