اسلام آباد میں جشنِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج
اسلام آباد: پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جبکہ واقعےکی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا، اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خواتین کوحراساں کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لئے ویڈیو نادرا بجھوا دی گئی ہیں، جن میں موجود تمام ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد نوٹس لیا تھا۔
Comments are closed on this story.