Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی کراچی آمد، پی ٹی آئی نے سیکیورٹی کیلئے درخواست دے دی

درخواست پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
شائع 15 اگست 2022 08:26pm
فوٹو(فائل)
فوٹو(فائل)

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں چیئرمین عمران خان کے جلسے کیلئے سیکیورٹی متعلقہ اداروں سے اجازت و سیکیورٹی کیلئے درخواست دے دی۔

تحریک انصاف کراچی نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی اور مزار قائد کی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی۔

درخواست پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے کراچی جلسے کیلئے باغ جناح میں انتظامات کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے بلال غفار کا کہنا ہے کہ عمران خان کراچی میں 19 اگست کو تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے، انتظامیہ باغ جناح کی سیکورٹی کیلئے اقدامات یقینی بنائے۔