کیٹی بندر میں سمندری طغیانی، 10 گوٹھ زیر آب، شہروں سے رابطہ منقطع
گذشتہ کئی روز سے جاری برسات نے کیٹی بندر، گھوڑاباری، کھاروچھان کے علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔
ٹھٹھہ: کیٹی بندر تحصیل کے 10 گوٹھ سمندری طغیانی سے زیر آب آگئے، سمندر کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
آج نیوز ٹھٹھہ کے نمائندے امر لال کے مطابق گذشتہ کئی روز سے جاری برسات نے کیٹی بندر، گھوڑاباری، کھاروچھان کے علاقوں میں تباہی مچادی ہے جبکہ راستے زیر آب آنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
اس حوالے سے ضلع ٹھٹھہ کی انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور علاقہ مکین بے یارو مددگار بنے ہوئے ہیں۔ تیز بارش کے سبب سمندری طغیانی آنے سے کیٹی بندر کے کئی گوٹھوں کا سڑکی رابطہ شہروں سے ختم ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے علاقے میں لوگوں کی مدد کے حوالے سے کوئی بھی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.