Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرفرازاحمد خود کو ’کتاب ’ میں شامل کرنے پرسندھ حکومت کے مشکور

سرفرازکاشمار ٹی 20 فارمیٹ کے کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے
شائع 13 اگست 2022 11:33am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا تعارف اب تعلیمی نصاب سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے سرفرازکی خدمات کے اعتراف میں ان پر ایک باب چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپرنے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ،“ بطور رول ماڈل ہم بچوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا“۔

ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں بھی سرفراز نے اپنا تعارف نصاب میں شامل کیے جانے پرسندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بچوں کوکسب محنت کرنے اوردنیا میں سبز ہلالی پرچم کا نام روشن کرنے کا پیغام دیا۔

کتاب میں 35 سالہ سرفراز کے تعارف میں ان کی تاریخ وجائے پیدائش کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین کارکردگی پرسرفرازکو وکٹ کیپر منتخب کیا گیا اورپھر پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔

سرفراز کی قیادت میں ٹیم کا 2 بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کپتانی کا موجب بنا، آئی سی سی ٹرافی سمیت مسلسل 11 ٹی 20 سیریزمیں فتح کئے باعث کراچی سےتعلق رکھنے والے سرفرازکا شمار اس فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔

cricket

Sarfaraz Ahmed

text book