Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: خضدار، مستونگ اور ضلع سبی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

دفعہ 144 کا نفاذ ایک ہفتے تک رہے گا جس کو 14 اگست کی سیکورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے
شائع 11 اگست 2022 11:48pm
دفعہ 144 کا نفاذ ایک ہفتے تک رہے گا۔ فوٹو — فائل
دفعہ 144 کا نفاذ ایک ہفتے تک رہے گا۔ فوٹو — فائل

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے خضدار، مستونگ اور ضلع سبی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، چہرہ ڈھانپنے اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ ایک ہفتے تک رہے گا جس کو 14 اگست کی سیکورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نافذ کیا گیا ہے۔

بلوچستان

Pillion Riding