Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کا فوج متعلق بیان دینے کا اعتراف، پولیس کا دعویٰ

شہباز گل کے موبائل سے ٹوئٹر پر مسلسل ٹوئٹ کی جارہی ہیں، ان سے برآمد کیا گیا فون ان کا ذاتی نہیں ہے
شائع 11 اگست 2022 07:17pm
ٹوئٹر پر مسلسل ٹوئٹ کی جارہی ہیں۔ فوٹو     — فائل
ٹوئٹر پر مسلسل ٹوئٹ کی جارہی ہیں۔ فوٹو — فائل
Breaking News | Shahbaz Gill nay fauj say mutaliq bayan daynay ka aitraf kar lia | Aaj News

اسلام آباد: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گل نے فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے موبائل سے ٹوئٹر پر مسلسل ٹوئٹ کی جارہی ہیں، ان سے برآمد کیا گیا فون ان کا ذاتی نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کا اصل موبائل فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس شہباز گل کا دوسرا موبائل فون برآمد کرنے میں تاحال ناکام ہے، جب کہ ایک موبائل کو فرانزک کروانے کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کے زیرِ استعمال پی ٹی سی ایل نمبر اور نجی چینل کے نمبر کی سی ڈی آر نکلوائی جا رہی ہے جب کہ ریکارڈنگ میں آوازوں کو بھی میچ کروایا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل سے ملاقات کے لئے ان کی قانونی ٹیم کی درخواست مسترد کردی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں بغاوت پر اکسانے کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کے بعد انہیں اسلام آباد میں بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

pti

اسلام آباد

shahbaz gill

police