Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ماہی گیروں نے سمندر میں ڈوبتے چینی باشندے کی جان بچا لی

شکار کی غرض سے سمندر میں موجود ماہی گیروں نے چینی باشندے کو فوری طور پر دیکھ کر مدد فراہم کی۔
شائع 10 اگست 2022 08:43pm
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز

ابراہیم حیدری کے رہائشی ماہی گیروں نے ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندر میں ڈوبتے ہوئے چینی باشندے کو بچا کر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا۔

ترجمان فشر فوک فورم کے مطابق چینی باشندہ بھنڈار آئی لینڈ کے نزید گہرے سمندر میں ڈوب رہا تھا، جو محل و وقوع کا اندازہ نہ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

تاہم شکار کی غرض سے سمندر میں موجود ماہی گیروں نے چینی باشندے کو فوری طور پر دیکھ کر مدد فراہم کی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

karachi

Chinese National

Drowning in sea