Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بارسلونا میں پاکستانی قونصل جنرل جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف

میں بلیک میلنگ کا شکار ہوا ہوں کیونکہ میں قونصل جنرل کا عہدہ سمبھالتے ہی اس خاتون کو نوکری سے فارغ کرنا چاہتا تھا
شائع 09 اگست 2022 10:58pm
ایک ہوٹل میں زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ فوٹو — اسپینش میڈیا
ایک ہوٹل میں زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ فوٹو — اسپینش میڈیا

بارسلونا: پاکستان کے قونصل جنرل مرزا سلمان بیگ کو جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر عہدے سے فرغ کردیا گیا۔

اسپین کے شہر ‎بارسلونا میں پاکستان کے قونصل جنرل کو قونصلر دفتر میں ایک خاتون کارکن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے اسپین میں پاکستانی سفیر کو کیس کی تفصیلات فراہم کیں اور بعد ازاں سپین کے نظام انصاف کو اس کی اطلاع دی گئی۔

سلمان بیگ کو کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں، تشدد اور مسلسل جنسی ہراسیت کے جرم میں برطرف کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق سابق قونصل جنرل نے انہیں سوشل نیٹ ورکس پر پیغامات کے ذریعے مسلسل ہراساں کیا اور ایک موقع پر انہوں نے بارسلونا کے ایک ہوٹل میں زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر متاثرہ خاتون کی جانب سے ماڈرڈ میں پاکستانی سفیر شجاعت راتھوڑ کو درخواست بھیجی جنھوں نے بارسلونا میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پاکستان بھیجی۔

ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل پاکستان سے دفتر خارجہ کے دو افسران انکوائری کے لئے بارسلونا آئے تھے جنہوں نے انکوائری کے بعد اپنی رپورٹ میں سلمان بابر بیگ کو مجرم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج نیوز نے کچھ روز قبل قونصل خانہ اور سفارتخانہ کو معاملے کی تفصیل جاننے کے لئے رابطہ کیا تھا تاہم دونوں پاکستانی اداروں کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سلمان بیگ کا کہنا ہے کہ وہ خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں جب کہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

انہوں دعویٰ کیا کہ میں بلیک میلنگ کا شکار اس لئے ہوا ہوں کیونکہ میں قونصل جنرل کا عہدہ سمبھالنے کے بعد اس خاتون کو نوکری سے فارغ کرنا چاہتا تھا۔

Spain

Ambassador

Barcelona