Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ڈکیتوں کا گڑھ بن گیا، رواں سال 50 ہزار کے قریب ڈکیتیاں

کراچی میں سات ماہ کے دوران 50 ہزار کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔
شائع 07 اگست 2022 10:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر قائد ڈکیتوں کا گڑھ بن گیا، اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہو کر دندناتے پھر رہے ہیں۔

کراچی میں سات ماہ کے دوران 50 ہزار کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔

سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 49 ہزار 673 وارداتیں ہوئیں اور یومیہ وارداتوں کی شرح 234 تک جا پہنچی ہے۔

ماہ جولائی میں شہریوں کو 4377 موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا، 393 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 3984 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں، جنوری تا جولائی شہریوں کو 31 ہزار 696 موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 160 فوروہیل گاڑیوں سے بھی شہریوں کو محروم کیا گیا، دو ہزار سے زائد شہریوں سے موبائل فونز بھی چھینےگئے۔ رواں سال اسلحے کے زور پر 16 ہزار 644 موبائل فونز چھینے جاچکے ہیں۔

سات ماہ کے دوران 12 سو 37 گاڑیاں چوری، جبکہ 96 اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

karachi

Armed Robbery

Mobile Phone Snatching

Bike Snatching

car Snatching