Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے نمرہ کاظمی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

کراچی سے پسند کی شادی کرکے ڈیرہ غازی خان جانے والی نمرہ کاظمی سسرال سے بھاگ کر دارالامان اور پھر عدالت سے والدین کے ہمراہ روانہ ہوگی
اپ ڈیٹ 09 اگست 2022 09:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: شہرِ قائد سے پسند کی شادی کرکے ڈیرہ غازی خان جانے والی نمرہ کاظمی سُسرال سے بھاگ کر دارالامان اور پھر عدالت سے والدین کے ہمراہ روانہ ہوگی، مقامی عدالت میں پیش ہوکر نمرہ کاظمی نے والدین کے ساتھ جانے کی استدعا کی تھی۔

نمرہ کاظمی کو ڈیرہ غازی خان کی مقامی عدالت کے جج عابد حسین میو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے نمرہ کو والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

نمرہ کاظمی نے عدالت میں پیش ہوکر والدین کے ساتھ جانے کی استدعا کی تھی۔

نمرہ کاظمی کو تونسہ شریف پولیس نے گزشتہ روز سسرال سے بھاگ کر آنے پر دارالامان منتقل کیا تھا۔

وکیل کے مطابق نمرہ کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ شوہر اس پر تشدد کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب اپنے والدین کے ہمراہ جانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب نمرہ کاظمی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ جانے پر بہت خوش ہے۔

تاہم اپنے اوپر تشدد کرنے کے سوال پر جواب دینے سے انکار کیا۔

نمرہ کاظمی کے والدین بھی بیٹی کے ساتھ جانے پر خوش تھے۔

نمرہ کے والد کا کہنا تھا کہ اگر شاہ رخ ان کے ساتھ کراچی آکر رہنے چاہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور وہ اپنے داماد کی عزت کریں گے۔

Nimra Kazmi