Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
12 Rajab 1446  

‘کراچی اور حیدرآباد کی سرکاری نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے’

'وفاق اور صوبائی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں'
شائع 07 اگست 2022 07:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما اور سابق مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی سرکاری نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے، ایم کیو ایم ہمیشہ مظلوموں کیساتھ کھڑی رہی ہے۔

وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مردم شماری میں ایم کیو ایم کونقصان پہنچایا گیا، ایم کیو ایم سے جو لوگ چلے گئے تھے آج وہ واپس آئے ہیں، ایم کیو ایم کو چھوڑنے والوں کی سیاست صفرہے۔

سابق مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کراچی سمیت پورے سندھ کے مسائل کو اجاگر کر رہی ہے، وفاق اور صوبائی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔