Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مسجد نبویؐ میں نعرے بازی، 6 گرفتار پاکستانیوں کو قید و جرمانے کی سزا

انس، ارشاد اور سلیم کو دس، دس سال جب کہ خواجہ لقمان، افضل اور غلام محمد کو عدالت نے آٹھ، آٹھ سال قید کی سزا سمیت ہر مجرم کو 20 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے
شائع 04 اگست 2022 07:06pm
انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ فوٹو — فائل
انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ فوٹو — فائل

مکہ: مسجد نبویﷺ واقعہ میں ملوث 6 گرفتار پاکستانی شہریوں کو مدینہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

تین پاکستانیوں بشمول انس، ارشاد اور سلیم کو دس، دس سال جب کہ خواجہ لقمان، افضل اور غلام محمد کو عدالت نے آٹھ، آٹھ سال قید سمیت ہر مجرم کو 20 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اس سے قبل واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مدینہ منورہ کی عدالت ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔

خیال رہے کہ مسجد نبویﷺ میں 27 رمضان المبارک کو وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے پہنچنے پر نعرے بازی کی گئی تھی جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

pti

Shehbaz Sharif

Madinah

Pakistani citizen