کوٹری، ڈپٹی کمشنر جامشورو کے آفس کے باہردھماکا، ایک شخص جاں بحق
دھماکے میں تین سو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے
حیدرآباد: کوٹری میں ڈپٹی کمشنر جامشورو کے آفس کے باہردھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
آج نیوز کے مطابق کو دھماکے کے بعد پولیس اوررینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ رمضان پنھور کے مطابق کوٹری دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں 300 سو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ بھی استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے باعث جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت دادو کے رہائشی اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.