Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

دھماکا دن سوا گیارہ بجے ہوا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا۔
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 02:17pm
واقعے کی مکمل انکوائری ہوگی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
واقعے کی مکمل انکوائری ہوگی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر زمیں دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

آج نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے میں صفائی کے دوران دستی بم پھٹ گیا ۔

دھماکے کی اطلاع پر رینجرز اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کرامدادی کاموں میں حصہ لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا دن سوا گیارہ بجے ہوا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد مال خانوں اور کوت کا معائنہ کیا جارہا تھا، دستی بم کو ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ پھٹ گیا، جس سے کوت کے سامان کو نقصان پہنچا، دھماکے میں 2 جوان شہید اور کوت انچارج سمیت 2 زخمی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ تمام یونٹس کو ایس او پی فالو کرایا جاتا ہے، واقعے کی مکمل انکوائری ہوگی۔

karachi

karachi blast

garden

police headquarters

hand garnade