Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیگمات کے لیے “نادر مشورہ” دینے والے بھارتی عالم علی گُل پیرکے نشانے پر

علی گل پیرمولانا جرجیس انصاری کی وائرل ویڈیو کی صحیح سے “دُرگت” بنا رہے ہیں۔
شائع 02 اگست 2022 04:15pm

علی گل پیرکبھی بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرتے، اس بار وہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مولانا جرجیس انصاری کی ایک وائرل ویڈیو کی صحیح سے “دُرگت” بنا رہے ہیں۔

مولانا جرجیس انصاری اپنے جوش خطابت کے لیے خاصے معروف ہیں، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پران کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس میں خاوند کو خوش رکھنے اور وقت پر ’گھرواپس ’ لانے کیلئے بیگمات کے حوالے سے ایک “پبلک سروس میسج “ جاری کررہے ہیں -”

مولاناصاحب کا سارا زوریہ بات ثابت کرنے پرہے کہ اگر بیویاں اپنے شوہروں کے لیے سج سنور نہیں سکتیں تو انہیں ان کی لاپرواہی کا شکوہ کرنے کی بھی اجازت نہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوب گرجنے برسنے کے بعد مولانا جرجیس انصاری نے نہایت محویت سے سننے والوں کے گوش گزار کیا کہ بیویاں تبھٰی شکوہ کرنے میں حق و بجانب ہوں گی اگر وہ مغرب کے بعد منہ ہاتھ دھو کرسُرخی پاؤڈر لگا کر اپنی آرائش و زیبائش کا بھرپور اہتمام کریں۔

معروف شخصیات کی پیروڈی کرنے کے لیے مقبول کامیڈین و ریپرعلی گل پیرنے اس “مشورے” کو اپنی ویڈیو میں کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔

سُرخی پاؤڈرتھوپنے کے علاوہ اس ویڈیو میں علی کے دلچسپ تاثرات بھی ان کے فالوورز کو محظوظ کرنے میں پیچھے نہیں۔ اس کے علاوہ مولانا صاحب کا گیٹ اپ بھی قابل دید ہے۔

علی گل پیر کے مداحوں نے ویڈیو کو بے حد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

Ali Gul Pir

Maulana jarjees Ansari