Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائشہ عمر نے ‘صلاح الدین ایوبی’ کے عظیم الشان سیٹ کی تصاویر شیئرکردی

پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بنائی جانے والی تاریخی ڈراما سیریز میں عشنا شاہ بھی شامل
اپ ڈیٹ 01 اگست 2022 03:27pm
انستاگرام تصویر: عائشہ عمر، اشنا شاہ
انستاگرام تصویر: عائشہ عمر، اشنا شاہ

پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بنائی جانے والی تاریخی ڈراما سیریز “صلاح الدین ایوبی” کی کاسٹ میں شامل عائشہ عمر اور اشنا شاہ نے عظیم الشان سیٹ سے تصاویر شیئرکی ہیں۔

یہ پراجیکٹ ڈرامہ سیریل ارطغرل کی طرز پر سیریز ہے جو مسلم رہنما اوراسلامی تاریخ کے عظیم فاتح سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ ترکی میں دمشق شہر کے شاندار سیٹ کے ساتھ منصوبے کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

دو سو ایکڑ رقبے پر مشتمل اس سیٹ میں مساجد، بازار محل اور مکانات تعمیرکیے جارہے ہیں، عہد رفتہ کی بھرپورنمائندگی کرتے اس سیٹ کو تیار کرنے والے گزشتہ 4 ماہ سے پیپر ورک کررہے تھے۔سیٹ اور لوکیشن کے حوالے سے پاکستان میں شامل کاسٹ بھی ترکی میں موجود ہے ۔

پاکستان سے اس سیریزمیں اداکارہ عائشہ عمر، عشنا شاہ، فرحان علی آغا اور عدنان جیلانی کو شامل کیا گیا ہے۔

ترکی میں موجود عائشہ اور عشنا نے انسٹاگرام پر فالوورز کے لیے دلچسپی سے بھرپور تصاویرشیئرکی ہیں جن میں “گرینڈ دمشق شہر” کے لیے کی جانے والی محنت سراہے جانے کے قابل ہے۔

اس میگا پراجیکٹ کو اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید ،ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ پروڈیوس کر رہے ہیں۔

ڈرامے کی پروڈکشن سے متعلق پاک ترک پرودڈکشن کمپنیز کے مابین معاہدہ اگست 2021 میں طے پایا تھا، گزشتہ برس ستمبرمیں عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ صلاھ الدین ایوبی کا کردار پاکستانی نہیں بلکہ ترک اداکار نبھائیں گے۔

حال ہی میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کے لیے لاہور اورکراچی میں آڈیشنز کیے گئے تھے جہاں 6 ہزار میں سے 62 اداکاروں کا انتخاب کیا گیا۔

ابتدائی طور پر پاکستان سے عائشہ عمر، عشنا شاہ، فرحان آغا اور عدنان جیلانی کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم فی الحال ان کے کرداروں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔