Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ہاکس بے پر 4 نوجوان ڈوب گئے، 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

مرنے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت 25 سالہ نہال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔
شائع 31 جولائ 2022 11:45am
کراچی میں پکنک منانے کے غرض سے جانے والے 4 نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہوگئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کراچی میں پکنک منانے کے غرض سے جانے والے 4 نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہوگئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی ہاکس بے پر 4 نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔

کراچی میں پکنک منانے کے غرض سے جانے والے 4 نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہوگئے، سمندر میں ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں میں سے 2 افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مرنے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت 25 سالہ نہال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک 6 افراد ڈوب چکے ہیں جس میں سے 4 افراد کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے ۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے 25 جولائی سے 31 جولائی تک شہر میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت سمندر میں نہانے پر مکمل پابندی تھی۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کروانے کے احکامات کو نظر انداز کردیا گیا۔

karachi

rainy weather

Hawksbay

sink