میں جانتا ہوں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے: وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، گورنراسٹیٹ بینک اور وزیراعظم بھی جانتے ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجنے کی ضرورت ہے، پاکستانی روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، ملک میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہو گی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ڈالر کی قدر بڑھنے کی بڑی وجہ ہے، سیاسی صورتحال تبدیل ہو تو مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخ کا دوسرا بلند ترین خسارہ ہے،پی ٹی آئی دورمیں178روپےکا ڈالربھی درست نہیں تھا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا ریٹ150 روپے تک کرنےکی تجویزسےمتفق نہیں، جی ٹوجی قوانین کے تحت پاکستان حصص کی خریداری کرسکتا ہے فروخت نہیں،اب جی ٹوجی قوانین میں تبدیلی سے پاکستان فروخت کا حق بھی حاصل کر لے گا۔
Comments are closed on this story.