بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا، اسپل ویز کھول دیے گئے
راولپنڈی: جڑواں شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث روال ڈیم بھرگیا، جس کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔
ایس ڈی اوحسن عباس کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1750.20تک پہنچ گئی، پانی کی سطح بلند ہونے اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث اسپل ویز اوپن کیے گئے۔
بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا، اسپل ویز کھول دیے گئے pic.twitter.com/L6sRnuH5G2
— Aaj News (@Aaj_Urdu) July 26, 2022
راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر پانی کی سطح کو کم کرکے 1749.50 تک کم کیا جائے گا، پانی کا لیول مزید کم کرنے کا فیصلہ ڈیم میں پانی کی آمد پر مشتمل ہوگا۔
اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔
ایس ڈی اوحسن عباس نے مزید کہا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے،پانی کا لیول کم کرنے کے لیے کم ازکم 4 گھنٹے اسپل ویز اوپن رہیں گے۔
Comments are closed on this story.