Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ ایتھلیٹکس: ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

ارشد ندیم نے پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر کی تھی جبکہ تیسری مرتبہ وہ جیولین 81.71 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہے۔
شائع 22 جولائ 2022 11:08am
فائنل تک کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی
فائنل تک کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی

امریکا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ارشد ندیم نے گروپ بی کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 81.71 میٹر کی تھرو کی، فائنل تک کوالیفائی کرنے کے لیے ان کا ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 76.15 اور دوسری 74.38 میٹر کی تھی، جبکہ تیسری مرتبہ وہ جیولین 81.71 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم مجموعی طور پر نویں اور اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔

گروپ مرحلے میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز 89.91 میٹر کی تھرو پھینک کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ 88.39 میٹر کے ساتھ بھارت کے نیرج چوپڑا کا دوسرا نمبر رہا۔

24 جولائی بروز اتوار کو ہونے والے ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں 12ایتھلیٹ نے کوالیفائی کیا۔

America

arshad nadeem

javelin throw

World Athletics Championships