Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، ملیر،صدر، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔
شائع 22 جولائ 2022 10:48am
محکمہ موسمیات نے شہر میں 24جولائی سے موسلادھار کی پیشگوئی کی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
محکمہ موسمیات نے شہر میں 24جولائی سے موسلادھار کی پیشگوئی کی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد میں صبح سویرے بادل برس پڑے، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، ملیر،صدر، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکلیں سلپ ہونے کے واقعات بھی پیش آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم 23 جولائی کی رات سے اثر دکھائے گا جس کے باعث 24 جولائی کو شہر میں موسلادھا بارش ہوگی، جس کا سلسلہ 26 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

karachi

Met Office

Rain

rainy weather