Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے کراچی میں این اے 245 ضمنی اور سندھ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 28 اگست کو ہوں گے جب کہ این اے 245 کراچی کا الیکشن 21 اگست کو ہوگا
شائع 20 جولائ 2022 11:26pm
محرم الحرام کی وجہ سے ملتوی کردئیے ہیں۔ فوٹو — فائل
محرم الحرام کی وجہ سے ملتوی کردئیے ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی این اے 245 کا ضمنی انتخاب بھی ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہرِ قائد میں 27 جولائی کو ہونے والا این اے 245 کا ضمنی الیکشن سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ملتوی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ این اے 245 کی نشست سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کو ہونے والے سندھ کے بلدیاتی انتخابات بارشوں اور محرم الحرام کی وجہ سے ملتوی کردئیے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 28 اگست کو ہوں گے جب کہ این اے 245 کراچی کا ضمنی انتخاب 21 اگست کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکرٹری سندھ اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے موسمی حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Karachi Rain

Eelection Commision

Sindh Local Government Election

NA-245