Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے بلدیاتی الیکشن موسمی صورتحال کے باعث ملتوی ہوگئے: ذرائع

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ کے بلدیاتی الیکشن 21 یا 28 اگست کو کرانے پر غور کیا جا رہا ہے
شائع 20 جولائ 2022 10:34pm
انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ فوٹو — فائل
انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات صوبے کی موسمی صورتحال کے باعث ملتوی کردئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کو ہونے والے سندھ کے بلدیاتی انتخابات بارشوں اور محرم الحرام کی وجہ سے ملتوی کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے بلدیاتی الیکشن 21 یا 28 اگست کو کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ سندھ حکومت نے موسمی حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Eelection Commision

rainy weather

Sindh Local Government Election