Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی جی خان میں ٹور گائیڈز کی غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

متاثرہ غیر ملکی خاتون 15 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی جنہوں نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے فورٹ منرو میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا
شائع 19 جولائ 2022 09:13pm
دو ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ گوگل میپس
دو ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ گوگل میپس

ڈٰی جی خان: فورٹ منرو میں ٹور گائیڈز نے غیر ملکی سیاح فام لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے فورٹ منرو میں ٹور گائیڈز نے ونیزیلا سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی کی، لڑکی کی درخواست پر تھانہ فورٹ منرو میں دو ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ غیر ملکی خاتون 15 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی جنہوں نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے فورٹ منرو میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جن کا تعلق پنجاب کے ضلع راجن پور سے ہے۔

Dera Ghazi Khan

Rape

tourists