Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی بلیداتی انتخابات: پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

شہر بھر کے 70 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس اور 30 فیصد انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے ہیں
شائع 18 جولائ 2022 05:30pm
ایک ہزار پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ تعینات ہوں گے۔ فوٹو — فائل
ایک ہزار پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ تعینات ہوں گے۔ فوٹو — فائل

کراچی: شہرِ قائد میں بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سندھ پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔

ایک بیان میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شہر بھر کے 70 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس اور 30 فیصد انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے ہیں، کراچی پولیس چیف الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 41 ہزار افسران و اہلکار الیکشن ڈیوٹی میں فرائض انجام دیں گے، الیکشن مانیٹرنگ کے لیےمرکزی کنٹرول روم کے پی او میں ہوگا جب کہ ہر ضلع کے ڈی آئی جی دفترم یں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 4 اہلکار اور انتہائی حساس پر 8 اہلکار کے علاوہ ایک ہزار پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ تعینات ہوں گے۔

خیال رہے کہ سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 24 جولائی کو شیڈول ہے۔

karachi

Sindh Police

LG Elections