Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی: شرجیل میمن

سہراب گوٹھ کراچی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے پر 48 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے
شائع 16 جولائ 2022 07:06pm
شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو (شرجیل میمن ٹوئٹر)
شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو (شرجیل میمن ٹوئٹر)

حیدرآباد: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلال کاکا کے قتل میں اب تک دو ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ صوبہ ماضی میں لسانیت کو بھگت چکا ہے، اس لیے تمام جماعتیں یکجا ہیں کہ انتشار کو پھیلنے سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اشتعال اور غلط پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی، اس حوالے سے پولیس اور رینجرز اپنا کام کررہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں جبری دکانیں بند کرانے کے واقعے میں 28افراد اور سہراب گوٹھ کراچی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے پر 48 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورا معاملہ ذاتی لڑائی تھی لیکن شرپسندوں نے اس واقعے کے ذریعے انتشار پھیلایا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی جی سندھ نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلال کاکا کی والدہ و دیگر ورثاء نے بھی صاف طورپر کہہ دیا ہے کہ یہ ذاتی جھگڑے کا واقعہ ہے لسانی فساد سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Sharjeel Memon

Hyderabad Incident

sohrab goth