سہراب گوٹھ پر علاقہ مکینوں کا احتجاج، ٹریفک معطل
کراچی: اندرونِ سندھ میں ہوٹل پر فائرنگ اور نوجوان کو قتل کرنے کے واقعہ کے تناظر میں سہراب گوٹھ پراحتجاج کے باعث موٹر وے ایم نائن پر ٹریفک معطل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے گاڑِیوں پر پتھراو کیا، بس اسٹینڈ اور دکانوں کو نقصان پہنچایا ہے جب کہ پولیس نےلاٹھی چارج کرکے مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ الآصف اسکوئر پر رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی ہے، مظاہرین اب بھی گلیوں میں موجود ہیں جب کہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جارہا ہے۔
سہراب گوٹھ سے ٹریفک کو ناگن چورنگی کی جانب اور آلآصف آنے والے ٹریفک کو واپس براق پمپ سے بھیجا جارہا ہے۔
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہراب گوٹھ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کو پُر امن رہنے کی ہدایت کردی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، وقت ایک دوسرے کو سنبھالنے کا ہے، یہ ایک سازش ہے، اس کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔
Comments are closed on this story.