Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارشیں شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2022 02:34pm
18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے۔

کراچی میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے ہوائیں بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز آج سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے، سسٹم کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

rain preduction

rainy weather

Moonsoon Rain