Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شوہر نے خاتون کو دیگ میں ڈال کر جلادیا

پولیس نے بتایا کہ شوہرنے پہلے اپنی بیوی کو مارا پھر دیگ میں ڈال کرجلایا ہے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 04:09pm
ایس ایچ او نے آج نیوز کو بتایا کہ شوہر نے خاتون کو مارا پھر دیگ میں ڈال کر جلا دیا، تصویر:ڈریم ٹائمز
ایس ایچ او نے آج نیوز کو بتایا کہ شوہر نے خاتون کو مارا پھر دیگ میں ڈال کر جلا دیا، تصویر:ڈریم ٹائمز

کراچی کے نجی اسکول میں شوہر نے خاتون کو دیگ میں ڈال کر جلادیا۔

افسوسناک واقعہ گلشن اقبال بلاک 4 مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں خاتون اسکول میں ملازمہ تھیں وہیں سے ان کی لاش ملی۔

پولیس نے بتایا کہ شوہرنے پہلے اپنی بیوی کو مارا پھر دیگ میں ڈال کرجلایا جبکہ خاتون کا شوہر اور3 بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نجی اسکول میں ملازمہ تھی اور شوہر ساتھ رہتا تھا۔

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سلیم اعوان نے آج نیوز کو بتایا کہ شوہر نے خاتون کو مارا پھر دیگ میں ڈال کر جلادیا۔

تاہم پولیس نے بتایا کہ نجی اسکول جو 8 سے 9 ماہ پہلے بند ہوچکا تھا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

karachi

murder case

school