Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

تنویر جمال جاپان کے مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے

تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے ہیں
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 06:38pm
تنویر جمال جاپان نیگاتا کے مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے: فوٹو (فائل)
تنویر جمال جاپان نیگاتا کے مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے: فوٹو (فائل)

معروف پاکستانی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال 62 سال کی عمر میں جاپان تویاما کے مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے۔

تنویر جمال کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے۔

‘تیری رضا’ کے اداکار رواں سال مئی میں کینسر کے علاج کیلئے جاپان چلے گئے تھے اور انہوں نے اپنے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

انہیں پہلی بار 2016 میں اس مرض کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ اس سے صحت یاب ہو کر ٹی وی ڈراموں میں واپسی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جمال اپنے ڈرامے ‘‘میرے اپنے’’ کی شوٹنگ کے دوران اچانک بیمار ہو گئے تھے اور بعد میں ان کی جگہ فردوس جمال نے لے لی تھی۔

انہوں نے اپنے 35 سالہ طویل کیرئیر میں “گاڈ فادر” اور “تصویر” سمیت متعدد نمایاں ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے رائٹر اختر قیوم نے آج نیوز ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تنویر جمال کے ساتھ کافی ڈرامے کیے ہیں، میرا ذاتی تجربہ ان کے ساتھ رہا ہے کہ میں نے ایک فلم کی تھی، جس میں ان کو کاسٹ کیا تھا بحثیت قوال،،، جو کہ ان کیلئے نیا کردار تھا۔

انہوں نے کہا کہ تنویر جمال نے میری فلم رنگریزہ قوال کا کردار ادا کیا تھا ، جس میں انہوں نے عمدہ کام کیا۔

اختر قیوم نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ ٹوکیو کنیکشن میں بھی کام کیا۔

Japan

PTV

Tanveer Jamal