Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 05:17pm
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
تصویر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ تصویر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 02 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرشمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد مارے گئے۔

27 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیاراور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

25 جون کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

rawalpindi

ISPR

security forces

operation

Terrorist