Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بارش: وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کروادی
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2022 09:20am
کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ــــ تصویر فیس بک
کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ــــ تصویر فیس بک

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے شہرِ قائد کی حالیہ بارش میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے دس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں کراچی کی صورتحال اور بارش کے باعث اس میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

جس پر شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ برسات کے باعث جن کا نقصان ہوا ہے اس کا بھی ازالہ ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات موسلادھار بارش کے باعث شہر بھر کی سڑکیں و گلیاں تیلاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں جب کہ گرج جمک کے ساتھ بارش میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

Shehbaz Sharif

Karachi Rain

Khalid Maqbool