Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا نیا الرٹ جاری کردیا

کراچی کے جنوب میں بارش برسانے والا نیا سسٹم بن رہا ہے یہ سسٹم انڈیا کے راجھستان سے کراچی میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2022 05:31pm
محکمہ موسمیات کی آج دن بھر کراچی میں بارش کی پیشگوئی۔ فوٹو — فائل
محکمہ موسمیات کی آج دن بھر کراچی میں بارش کی پیشگوئی۔ فوٹو — فائل
محکمہ موسمیات کی آج دن بھر کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا نیا الرٹ جاری کردیا۔

موسم کا احوال بتانے والے ادارے نے آج دن بھر کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا جب کہ 14 جولائی سے مون سون کا ایک اور سسٹم شہر میں داخل ہورہا ہے جو بارشوں کا سبب بن سکتا ہے اور نیا سسٹم موجودہ سسٹم سے زیادہ خطرناک ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب میں بارش برسانے والا نیا سسٹم بن رہا ہے یہ سسٹم انڈیا کے راجھستان سے کراچی میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے تحت 14 سے 18 جولائی کے دوران شہر میں 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

خیال رہے کہ خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات موسلادھار بارش کے باعث شہر بھر کی سڑکیں و گلیاں تیلاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں جب کہ گرج جمک کے ساتھ بارش میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

karachi

Met Office

Heavy rain

cloudy weather