Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ہوئی جبکہ ڈی ایچ اے فیزٹو میں 106اورناظم آباد میں 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2022 11:20am
حالیہ بارشوں سے سندھ خصوصا کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
حالیہ بارشوں سے سندھ خصوصا کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں رات گئے ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے سندھ خصوصا کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ہوئی جبکہ ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 106 اورناظم آباد میں 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق قائدآباد میں 76، فیصل بیس میں 65 ،اورنگی ٹاؤن میں 56.2،جناح ٹرمینل میں 49.5اورگلشن حدید میں 46.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ14.8، سرجانی ٹاؤن میں 14.4،گڈاپ ٹاؤن میں 9.2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں 2.1اور سعدی ٹاؤن میں 1.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں رات سے جاری بارش کے باعث مختلف علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا جس سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

karachi

Met Office

Heavy rain

cloudy weather