Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں موسلادھار بارش سے بیشتر علاقے ڈوب گئے، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

ایم اے جناح رود، گرومندر کے اطراف رات بھر تیز بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ ڈیفنس، کلفٹن، ملیر، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور گلستان جوہر میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2022 05:13pm
شہر کی کئی سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہر کی کئی سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر بند ہوگئیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر بند ہوگئیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ہلکی اور تیز بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ہلکی اور تیز بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ہلکی اور تیز بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے۔

ایم اے جناح رود، گرومندر کے اطراف رات بھر تیز بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈیفنس، کلفٹن، ملیر، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور گلستان جوہر میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں صبح بادل جم کر برس پڑے، ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش سے ایم اے جناح روڈ، صدر اور گرومندر پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاون، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

انتظامیہ شہر سے غائب جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔

نیپا پل، قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ سمیت شہر کی کئی سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا، کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر بند ہوگئیں۔

پیپلز چورنگی، گولیمار، لیاقت آباد، ناظم آباد، کلفٹن ، سب میرین انڈر پاس اور کے پی ٹی انڈر پاس بھی پانی سے بھرگئے، جس کے بعد شہری سڑکوں پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

محکمہ موسمیات کی آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا جبکہ 14جولائی سے مون سون کا ایک اور سسٹم شہر میں داخل ہورہا ہے جو بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، نیا سسٹم موجودہ سسٹم سے زیادہ خطرناک ہوگا۔

آج سندھ کے ساحلی علاقوں، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ملیر ندی سے یار محمد گوٹھ میں پانی کا ریلا داخل

کراچی میں شدید بارش کے بعد ملیر ندی سے یار محمد گوٹھ میں پانی کا ریلا داخل ہوگیا، پانی کی رفتار میں شدت آتے ہی رہائشی افراد باہر نکل آئے جبکہ علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

شاہ لطیف پولیس نےشہریوں کو پولیس موبائل اور ویگو گاڑی سے باہر نکلنا شروع کردیا تاہم ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکیں۔

میگا فون پر ریلے کی آمد کی اطلاع کرکے رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی جاری ہیں۔

تھدو ندی میں طغیانی سے گڈاپ کے دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگيا، ملیر ندی لنک روڈ کو بھی پانی آنے کے باعث بند کردیا گيا ۔

گارڈن اور کورنگی کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

ادھر گارڈن اور کورنگی میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، گاڑدن میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت آصف اور حسن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ کورنگی میں لاش کی شناخت 62 سالہ علی شیر خان کے نام سے کی گئی۔

کراچی سے حیدرآباد جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند

دوسری جانب کراچی سے حیدرآباد جانے والےٹریک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، نیشنل ہائی وے پر پانی اورفلو ہونے کی وجہ سے ٹریک بند کیا گیا ہے جبکہ موٹروے پولیس اطراف کے علاقے میں تعینات کردی گئی۔

karachi

Heavy rain

cloudy weather

Moonsoon