Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کی مساجد میں نمازِ عید کے اوقات کار جاری

ایف بی ایریا عیدگاہ، ٹی گراونڈ، قائد پارک، جامع مسجد قادریہ ملیر، جامع مسجد خلفاء راشدین گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی
شائع 09 جولائ 2022 06:26pm
صبح 8 بجے عید الضحی کی نماز  ہوگی۔ فوٹو — فائل
صبح 8 بجے عید الضحی کی نماز ہوگی۔ فوٹو — فائل

کراچی: شہرِ قائد کی مساجد نے عید الاضحٰی کی نماز کے اوقات کار جاری کردیئے۔

جامع مسجد کے ایم سی بلڈنگ، جامع مسجد فتح پٹیل پاڑہ، جامع مسجد باب رحمت شادمان، مدرسہ ربانیہ ناظم آباد میں عید کی نماز صبح 6 بجے ادا کی جائے گی۔

میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، کنزالاایمان گرومندر، جامع مسجد اللہ والی جیکب لائن، بدر مسجد پیپر مارکیٹ، زینب مسجد جمشید روڈ، جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنجچوڑ لائن میں نمازِ عید صبح 6:15 بجے ہوگی۔

اس کے علاوہ جامع مسجد سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی، میمن مسجد حیدرآباد کالونی جمشید روڈ، نور حبیب مسجد نیا آباد لیاری، غوثیہ مسجد محمدی کالونی اور جامع مسجد سلیمانی نزد سینٹرل جیل میں بھی نماز 6:15 بجے جب کہ جب کے جی کے گراونڈ ایم اے جناح روڈ پرانی نمائش پر 6 بج کر 20 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔

کراچی میمن مسجد صلح الدین گارڈن جوڑیا بازار، جامع مسجد اسلام پورہ لیاری، محمدی مسجد میٹھادر، جامع مسجد رحمانی (لال مسجد) سیکٹر 12 ایل اورنگی ٹاون میں نماز عیدصبح 6:30 بجے ہوگی۔

دوسری جانب ایف بی ایریا عیدگاہ، ٹی گراونڈ، قائد پارک، جامع مسجد قادریہ ملیر، جامع مسجد خلفاء راشدین گلشن اقبال بلاک 13 ڈی، جامع مسجد محمود آباد نمبر 3 میں نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد زکیہ پاپوش نگر ناظم آباد نمبر 5 کراچی میں صبح 7 بج کر 10 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔

سب سے آخر میں عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراونڈ کورنگی نمبر 2، جامع مسجد فاروق اعظم اے ون اورنگی، پیپلز گراونڈ لیاری، جامع مسجد بسم اللہ کورنگی نمبر 6 میں صبح 8 بجے عید الضحی کی نماز ہوگی۔

karachi

Eid ul Azha

prayers