Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی، قربانی کے 30جانور ہلاک

واقعہ کندھ کوٹ کے گاؤں سکندر بجارانی میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص چاکر ملک کی 50 سے زاِئد مویشی اور بکریاں دیوار کے نیچے دب گئی۔
شائع 08 جولائ 2022 09:31am
واقعے میں قربانی کے 30 جانور ہلاک ہونے پر اہل خانہ کے گھر میں قیامت برپا ہوگئی۔

کندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر قربانی کے 30 جانور ہلاک ہوگئے۔

بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے گاؤں سکندر بجارانی میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص چاکر ملک کی 50 سے زاِئد مویشی اور بکریاں دیوار کے نیچے دب گئی۔

واقعے میں قربانی کے 30 جانور ہلاک ہونے پر اہل خانہ کے گھر میں قیامت برپا ہوگئی۔

متاثرہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں کے جانور قربانی عید میں فروخت کرنے تھے ۔

Rain

house roof collapse

kandh kot

Sacrificial animals killed