Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

سنہ 2019 میں اقتدار کا منصب سنبھالنے والے بورس جانسن اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئے۔
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2022 02:45pm
بورس جانسن کسی بھی وقت وزارت عظمی سے استعفی دے سکتے ہیں۔

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، بورس جانسن کسی بھی وقت وزارت عظمی سے استعفی دے سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے تعینات ہونے والے وزراء سمیت 50 سے زائد دیگر افراد کے منحرف ہونے کے نتیجے میں حکومت کمزور پڑ گئی ہے۔

تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 وزراء، بشمول 2سیکرٹریز آف اسٹیٹ، گزشتہ 2 گھنٹوں میں مستعفی ہوگئے ہیں۔

بی بی سی کے پولیٹیکل ایڈیٹر کرس میسن نے کہا کہ “بورس جانسن آج کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔”

خیال رہے کہ بورس جانسن نے برطانیہ کے ان حصوں میں ووٹ حاصل کیے جہاں سے کنزرویٹو پارٹی کی حمایت حاصل نہیں تھی۔

Boris Johnson

Prime Minister Pakistan

British